سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (141) قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ جَنَّاتٍ مَعْرُوشَاتٍ} إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: {كُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ جَنَّاتٍ مَعْرُوشَاتٍ» کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ } - قَالَ: إِذَا حَصَدْتَ فَحَضَرَكَ الْمَسَاكِينُ فَاطْرَحْ لَهُمْ مِنَ السُّنْبُلِ، وَإِذَا طَيَّبْتَهُ وَكَدَسْتَهُ وَحَضَرَكَ الْمَسَاكِينُ فَاطْرَحْ لَهُمْ مِنْهُ، وَإِذَا دُسْتَهُ وَذَرَيْتَهُ وَحَضَرَكَ الْمَسَاكِينُ فَاطْرَحْ لَهُمْ مِنْهُ، وَإِذَا ذَرَيْتَهُ وَجَمَعْتَهُ وَعَرَفْتَ كَيْلَهُ فَاعْزِلْ زَكَاتَهُ، وَإِذَا بَلَغَ النَّخْلُ فَحَضَرَكَ الْمَسَاكِينُ فَاطْرَحْ لَهُمْ مِنَ الثَّفَارِيقِ وَالْبُسْرِ، وَإِذَا جَذَذْتَهُ فَحَضَرَكَ الْمَسَاكِينُ فَاطْرَحْ لَهُمْ مِنْهُ، وَإِذَا جَمَعْتَهُ وَعَرَفْتَ كَيْلَهُ فَاعْزِلْ زَكَاتَهُ .مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ﴾ کے بارے میں فرمایا: جب تم فصل کاٹو اور مسکین حاضر ہوں تو ان کے لیے خوشے پھینکو، اور جب فصل صاف کر کے ڈھیری بناؤ اور مسکین حاضر ہوں تو ان کے لیے اس میں سے کچھ نکالو، اور جب دانے جھاڑ کر چھان لو اور مسکین حاضر ہوں تو ان کے لیے اس میں سے کچھ نکالو، اور جب دانے چھان کر ان کا پیمانہ مقرر کرو تو اس کی زکوٰۃ الگ کرو، اور جب کھجور کے خوشے تیار ہو جائیں اور مسکین حاضر ہوں تو ان کے لیے تھوڑے تھوڑے خوشے اور کچھ کچی کھجوریں پھینکو، اور جب کھجوریں کاٹو اور مسکین حاضر ہوں تو ان کے لیے اس میں سے کچھ نکالو، اور جب کھجوریں جمع کر کے ان کا پیمانہ معلوم کرلو تو اس کی زکوٰۃ الگ کر دو۔