سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (141) قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ جَنَّاتٍ مَعْرُوشَاتٍ} إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: {كُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ جَنَّاتٍ مَعْرُوشَاتٍ» کا بیان
حدیث نمبر: 922
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ } - قَالَ: عِنْدَ الزَّرْعِ يُعْطِي الْقَبْصَ، وَعِنْدَ الْحَصَادِ يُعْطِي الْقَبْضَ، وَيَتْرُكُهُمْ يَتَّبِعُونَ آثَارَ الصِّرَامِ .مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ﴾ کے بارے میں فرمایا: جب کھیتی تیار ہو تو کسان کچھ خوشے بطور حق دے، اور جب فصل کاٹے تو کچھ مقدار بطور حق دے، اور انہیں اجازت دے کہ وہ کاٹنے کے بعد گرے ہوئے دانے چن لیں۔