سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلا مَعْرُوفًا} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى» کا بیان
حدیث نمبر: 583
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: لَأُحْيِيَنَّ الْيَوْمَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَوْ مِنْ نَصِيبِي .مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ایک شخص نے کہا: آج میں اللہ عزوجل کی کتاب کی ایک آیت کو زندہ کروں گا، چاہے وہ میرے حصے سے ہی ہو۔