کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى» کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: إِنَّ هَذِهِ الْآيَةَ قَدْ نُسِخَتْ: { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ } قَالَ: لَا وَاللهِ مَا نُسِخَتْ، وَلَكِنَّهَا مِمَّا تَهَاوَنَ النَّاسُ بِهَا وَهُمَا وَلِيَّانِ: وَلِيٌّ يَرِثُ، فَذَلِكَ الَّذِي يَرْزُقُ، وَوَلِيٌّ لَيْسَ بِوَارِثٍ، فَذَلِكَ الَّذِي يَقُولُ قَوْلًا مَعْرُوفًا: إِنَّهُ مَالُ يَتَامَى وَمَا لِي فِيهِ شَيْءٌ .
مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ آیت ﴿وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ﴾ منسوخ ہو چکی ہے، میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ منسوخ نہیں ہوئی، بلکہ لوگوں نے اس میں کوتاہی کی ہے۔ وارث دو طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ جو میراث پاتا ہے، تو وہی ان کو رزق دیتا ہے، اور دوسرا وہ جو وارث نہیں ہوتا، تو وہ ان سے نرمی اور بھلائی کی بات کہتا ہے کہ یہ یتیموں کا مال ہے اور اس میں میرا کوئی حق نہیں۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ } - قَالَ: حَقٌّ وَاجِبٌ مِمَّا طَابَتْ بِهِ الْأَنْفُسُ .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: ﴿فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ﴾ سے مراد وہ حق واجب ہے جو خوش دلی سے دیا جائے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مَنْصُورٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ قَالَ: ثَلَاثُ آيَاتٍ مَدَنِيَّاتٍ مُحْكَمَاتٍ ضَيَّعَهُنَّ كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ: قَوْلُهُ تَعَالَى: { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلا مَعْرُوفًا } وَآيَةُ الِاسْتِئْذَانِ: { وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ } وَقَوْلُهُ: { إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَاكُمْ } .
مظاہر امیر خان
یحییٰ بن یعمر رحمہ اللہ نے فرمایا: تین مدنی آیات محکم ہیں، لیکن بہت سے لوگوں نے انہیں ضائع کر دیا: ﴿وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَعْرُوفًا﴾، آیتِ استئذان ﴿وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ﴾، اور ﴿إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ﴾۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ } - قَالَ: فَغَيْرُ قَرَابَةِ الْمَيِّتِ يَرْضَخُ لَهُمُ الْقَدَحَ أَوِ الشَّيْءَ، فَكَانَ يَقُولُ لَهُمْ: إِنَّهَا لَمْ تُنْسَخْ .
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے ﴿وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ﴾ کے بارے میں کہا کہ میت کے غیر قریبی رشتہ داروں کو کچھ حصہ دیا جائے، جیسے ایک برتن یا کوئی اور چیز، اور وہ فرمایا کرتے تھے: یہ آیت منسوخ نہیں ہوئی۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا يُونُسُ وَمَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُمَا قَالَا: هِيَ مُحْكَمَةٌ وَلَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ .
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہما اللہ نے فرمایا: یہ آیت محکم ہے اور منسوخ نہیں ہوئی۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَوْفٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: كَانُوا يَرْضَخُونَ لَهُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدُهُمُ الْقِسْمَةَ .
مظاہر امیر خان
ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: جب ان میں سے کوئی تقسیم کے وقت موجود ہوتا تو لوگ انہیں کچھ دیا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ } - قَالَ: هِيَ مَنْسُوخَةٌ بِالْمِيرَاثِ .
مظاہر امیر خان
ضحاک رحمہ اللہ نے فرمایا: ﴿فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ﴾ یہ آیت میراث کے حکم سے منسوخ ہو چکی ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: لَأُحْيِيَنَّ الْيَوْمَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَوْ مِنْ نَصِيبِي .
مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ایک شخص نے کہا: آج میں اللہ عزوجل کی کتاب کی ایک آیت کو زندہ کروں گا، چاہے وہ میرے حصے سے ہی ہو۔