سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلا مَعْرُوفًا} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى» کا بیان
حدیث نمبر: 576
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: إِنَّ هَذِهِ الْآيَةَ قَدْ نُسِخَتْ: { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ } قَالَ: لَا وَاللهِ مَا نُسِخَتْ، وَلَكِنَّهَا مِمَّا تَهَاوَنَ النَّاسُ بِهَا وَهُمَا وَلِيَّانِ: وَلِيٌّ يَرِثُ، فَذَلِكَ الَّذِي يَرْزُقُ، وَوَلِيٌّ لَيْسَ بِوَارِثٍ، فَذَلِكَ الَّذِي يَقُولُ قَوْلًا مَعْرُوفًا: إِنَّهُ مَالُ يَتَامَى وَمَا لِي فِيهِ شَيْءٌ .مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ آیت ﴿وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ﴾ منسوخ ہو چکی ہے، میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ منسوخ نہیں ہوئی، بلکہ لوگوں نے اس میں کوتاہی کی ہے۔ وارث دو طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ جو میراث پاتا ہے، تو وہی ان کو رزق دیتا ہے، اور دوسرا وہ جو وارث نہیں ہوتا، تو وہ ان سے نرمی اور بھلائی کی بات کہتا ہے کہ یہ یتیموں کا مال ہے اور اس میں میرا کوئی حق نہیں۔