سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفِدَاءِ باب: فدیہ کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 3995
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا خَرَجَ الرُّومِيُّ بِالْأَسِيرِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَلَا يَحِلُّ لِلْمُسْلِمِينَ أَنْ يَرُدُّوهُ إِلَى الْكُفْرِ، وَلْيُفَادُوهُ بِمَا اسْتَطَاعُوا؛ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُسَارَى تُفَادُوهُمْ} [البقرة: 85] "مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر رومی مسلمان قیدی کو لے جائیں، تو مسلمانوں پر اسے کفر میں واپس کرنا حرام ہے، بلکہ جو ممکن ہو اس کے بدلے میں فدیہ دیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُسَارَى تُفَادُوهُمْ»۔“