سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَبْيِ الْمَجُوسِيَّاتِ هَلْ يُوطَأْنَ باب: مجوسی عورتوں کے قیدی بنانے اور ان سے تعلق کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3993
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، وَجَرِيرٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيَّ عَنِ الْأَمَةِ الْمَجُوسِيَّةِ، أَيَطَؤُهَا الرَّجُلُ؟ قَالَ: «لَا» وَسَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، فَقَالَ: مَا هُمْ بِخَيْرٍ مِنْهُنَّ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ، وَكَانَ أَشَدَّهُمَا قَوْلًامظاہر امیر خان
موسیٰ بن ابی عائشہ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے مرہ ہمدانی سے پوچھا کہ مجوسی باندی سے ہمبستری جائز ہے؟ انہوں نے کہا: ”نہیں۔“ پھر سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا، تو انہوں نے سختی سے منع کیا۔