سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ: لَا سَهْمَ لِأَكْثَرَ مِنْ فَرَسَيْنِ باب: جنہوں نے کہا: دو سے زیادہ گھوڑوں کا حصہ نہیں
حدیث نمبر: 3951
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «يُسْهِمُ لِلْخَيْلِ، وَكَانَ لَا يُسْهِمُ لِلرَّجُلِ فَوْقَ فَرَسَيْنِ، وَإِنْ كَانَ مَعَهُ عَشَرَةُ أَفْرَاسٍ»مظاہر امیر خان
اوزاعی رحمہ اللہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑوں کے لیے حصہ مقرر کرتے تھے، اور ایک شخص کے لیے دو گھوڑوں سے زیادہ کا حصہ نہیں رکھتے تھے، اگرچہ اس کے پاس دس گھوڑے بھی ہوں۔