سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الرِّبَاطِ باب: سرحدوں کی حفاظت (رباط) کے فضائل کے بارے میں وارد احادیث۔
حدیث نمبر: 3592
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ أَهْلَ الْمَقْبَرَةِ» ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: تِلْكَ مَقْبَرَةٌ تَكُونُ بِعَسْقَلَانَ " فَكَانَ عَطَاءٌ يُرَابِطُ بِهَا كُلَّ عَامٍ أَرْبَعِينَ يَوْمًا حَتَّى مَاتَمظاہر امیر خان
حضرت عطا خراسانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس قبرستان پر رحم کرے۔“ تین بار فرمایا۔ پوچھا گیا کیوں؟ فرمایا: ”یہ عسقلان کا قبرستان ہے۔“ پھر حضرت عطا ہر سال چالیس دن وہاں رباط کرتے تھے یہاں تک کہ وہیں وفات پائی۔