سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الرِّبَاطِ باب: سرحدوں کی حفاظت (رباط) کے فضائل کے بارے میں وارد احادیث۔
حدیث نمبر: 3591
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ مَيِّتٍ يُخْتَمُ عَلَى عَمَلِهِ إِلَّا الْمُرَابِطَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ يَنْمُو لَهُ عَمَلُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَيُؤَمَّنُ مِنْ فَتَّانِ الْقَبْرِ»مظاہر امیر خان
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ”ہر میت کے عمل پر مہر لگ جاتی ہے مگر اللہ کی راہ میں سرحد پر پہرہ دینے والے کا عمل قیامت تک بڑھتا رہتا ہے اور قبر کے عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔“