سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الرِّبَاطِ باب: سرحدوں کی حفاظت (رباط) کے فضائل کے بارے میں وارد احادیث۔
حدیث نمبر: 3590
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ إِسْحَاقَ الْأَزْرَقِ (1)، أَنَّ أَبَا سَالِمٍ الْجَيْشَانِيَّ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، يَقُولُ: « كُلُّ عَمَلٍ يَنْقَطِعُ عَنْ صَاحِبِهِ، إِذَا مَاتَ إِلَّا الْمُرَابِطُ، فَإِنَّهُ يَجْرِي عَلَيْهِ الرِّبَاطُ حَتَّى يُبْعَثَ مِنْ قَبْرِهِ » .مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: ”ہر عمل انسان کے مرنے پر ختم ہو جاتا ہے، مگر سرحد پر پہرہ دینے والے کا عمل قیامت تک جاری رہتا ہے۔“