سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ باب: اس شخص کے بارے میں بیان جس نے کسی مجاہد کو سامانِ سفر دیا یا اس کے اہلِ خانہ کی نگہداشت کی۔
حدیث نمبر: 3505
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ جَهَّزَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا، أَوْ غَازِيًا، أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ، أَوْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أُجُورِهِمْ»مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے حاجی، معتمر یا مجاہد کو سازوسامان دیا یا اس کے اہل میں خیر کیا یا روزہ دار کو افطار کرایا، اس کو ان سب کے برابر اجر ملے گا۔“