سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ: يُوقَفُ الْمُولِي عِنْدَ الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ باب: جس کا قول ہے کہ ایلاء کرنے والے شوہر کو چار ماہ پورے ہونے پر فیصلہ کے لیے روکا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3092
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: «كَانَ تِسْعَةَ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوقِفُونَ فِي الْإِيلَاءِ»مظاہر امیر خان
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ نے نقل کیا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انیس صحابہ ایلاء میں روکنے کے قائل تھے۔“