سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ: يُوقَفُ الْمُولِي عِنْدَ الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ باب: جس کا قول ہے کہ ایلاء کرنے والے شوہر کو چار ماہ پورے ہونے پر فیصلہ کے لیے روکا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3083
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «إِذَا آلَى الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِهِ فَإِنَّهُ يُوقَفُ حَتَّى يَفِيءَ أَوْ يُطَلِّقَ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب مرد بیوی سے ایلاء کرے تو اسے روکا جائے گا یہاں تک کہ رجوع کرے یا طلاق دے۔“