سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ بَدَأَ بِالْيَمِينِ فِي الطَّلَاقِ وَالْعَتَاقِ قَبْلَ الِاسْتِثْنَاءِ باب: اُس شخص کا بیان جس نے طلاق یا عتق (غلام کو آزاد کرنے) میں پہلے قسم کھائی، پھر بعد میں استثناء کیا۔
حدیث نمبر: 2992
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِغُلَامِهِ: «أُعْتِقُكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ»، فَلَمْ يَرَهُ عِتْقًا "مظاہر امیر خان
حضرت عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کوئی اپنے غلام سے کہے: میں تمہیں ان شاء اللہ آزاد کرتا ہوں، تو یہ آزادی واقع نہ ہو گی۔“