سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ بَدَأَ بِالْيَمِينِ فِي الطَّلَاقِ وَالْعَتَاقِ قَبْلَ الِاسْتِثْنَاءِ باب: اُس شخص کا بیان جس نے طلاق یا عتق (غلام کو آزاد کرنے) میں پہلے قسم کھائی، پھر بعد میں استثناء کیا۔
حدیث نمبر: 2987
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ قَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَزَوَّجْتَ، فَقَالَ: كُلُّ امْرَأَةٍ لَهُ غَيْرَكِ طَالِقٌ " فَأَخْبَرَهُ بِقَوْلِ شُرَيْحٍ بِتَقْدِيمِ الطَّلَاقِ وَتَأْخِيرِهِمظاہر امیر خان
حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: ایک عورت نے شوہر سے کہا: ”مجھے خبر ملی ہے کہ تم نے دوسری شادی کر لی ہے۔“ اور شوہر نے کہا: ”تیرے علاوہ میری ہر بیوی طلاق ہے۔“