سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ وَقَّتَ لِلطَّلَاقِ وَقْتًا باب: طلاق کے لیے وقت مقرر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2975
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «مَنْ وَقَّتَ لِلطَّلَاقِ وَقْتًا، فَإِذَا جَاءَ ذَلِكَ الْوَقْتُ وَقَعَ الطَّلَاقُ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو شخص طلاق کے لیے وقت مقرر کرے، جب وہ وقت آ جائے تو طلاق واقع ہو جائے گی۔“