سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَيُطَلِّقُ إِحْدَاهُنَّ باب: اس شخص کا بیان جس کی چار بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو طلاق دے۔
حدیث نمبر: 2926
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: قَدِمَ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْمَدِينَةَ وَهُوَ يُرِيدُ الْحَجَّ، فَأَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِهَا، وَعِنْدَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ، فَسَأَلَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ: طَلِّقْ إِحْدَى نِسَائِكَ طَلَاقًا بَائِنًا، ثُمَّ تَزَوَّجْ. فَفَعَلَ ذَلِكَ "مظاہر امیر خان
جب ولید بن عبدالملک حج کے ارادے سے مدینہ آیا اور اس کے پاس چار بیویاں تھیں تو عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے مشورہ کیا، انہوں نے کہا: ”ایک کو بائنہ طلاق دے پھر نکاح کر لے۔“