سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَيُطَلِّقُ إِحْدَاهُنَّ باب: اس شخص کا بیان جس کی چار بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو طلاق دے۔
حدیث نمبر: 2921
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَطَلَّقَ إِحْدَاهُنَّ، قَالَ: «لَا يَتَزَوَّجُ رَابِعَةً حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّةُ الَّتِي طَلَّقَ، فَإِنْ كَانَ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَمَاتَتْ إِحْدَاهُنَّ، تَزَوَّجَ مَكَانَهَا إِنْ شَاءَ، فَلَيْسَ الْمَوْتُ مِثْلَ الطَّلَاقِ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کسی کے پاس چار بیویاں ہوں اور وہ ایک کو طلاق دے، تو نئی بیوی نہ لے جب تک عدت پوری نہ ہو۔ اگر بیوی مر جائے تو فوراً نکاح کر سکتا ہے کیونکہ موت طلاق جیسی نہیں۔“