سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَيُطَلِّقُ إِحْدَاهُنَّ باب: اس شخص کا بیان جس کی چار بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو طلاق دے۔
حدیث نمبر: 2918
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنِ رَجُلٍ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَطَلَّقَ وَاحِدَةً، قَالَ: «لَا يَنْكِحُ حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّةُ الْمُطَلَّقَةِ»مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس چار بیویاں ہوں اور وہ ایک کو طلاق دے، تو جب تک طلاق یافتہ کی عدت پوری نہ ہو، نئی شادی نہ کرے۔“