سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: قَدْ وَهَبْتُكِ لِأَهْلِكِ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی سے کہے: میں نے تمہیں تمہارے گھر والوں کو ہبہ (سپرد) کر دیا۔
حدیث نمبر: 2776
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا أَشْعَثُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «إِنْ قَبِلُوهَا فَوَاحِدَةٌ، وَإِنْ لَمْ يَقْبَلُوهَا فَلَا شَيْءَ»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اگر بیوی کو گھر والے قبول کر لیں تو ایک طلاق ہو گی اور اگر قبول نہ کریں تو کچھ نہیں ہو گا۔