سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي اللِّعَانِ باب: لعان (بیوی پر بدکاری کا الزام اور اس کی قسمیں) کے مسائل
حدیث نمبر: 2743
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُصَانٍ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: «وَلَدُ الْمُلَاعَنَةِ يَلْحَقُ بِأُمِّهِ، وَإِنْ رَمَاهُ إِنْسَانٌ أَوْ رَمَى أُمَّهُ جُلِدَ»مظاہر امیر خان
حضرت عامر شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: لعان کے بعد بچہ ماں سے منسوب ہو گا، اور اگر کوئی اس بچے یا اس کی ماں پر تہمت لگائے گا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔