سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي اللِّعَانِ باب: لعان (بیوی پر بدکاری کا الزام اور اس کی قسمیں) کے مسائل
حدیث نمبر: 2740
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «يُجْلَدُ قَاذِفٌ ابْنِ الْمُتَلَاعِنَةِ، وَلَا تَنْكِحُ الْمُلَاعَنَةُ الْمَلَاعِنَ أَبَدًا»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: لعان کرنے والے کے بچے کو اگر کوئی شخص الزام دے تو اسے کوڑے مارے جائیں، اور لعان کرنے والی عورت، لعان کرنے والے مرد سے کبھی نکاح نہیں کر سکتی۔