سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي اللِّعَانِ باب: لعان (بیوی پر بدکاری کا الزام اور اس کی قسمیں) کے مسائل
حدیث نمبر: 2736
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ، فَقَالَ: فَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيِّ بَنِي الْعَجْلَانِ وَقَالَ: «اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ، فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ»، فَقَالَ ذَلِكَ: ثَلَاثَ مَرَّاتٍمظاہر امیر خان
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے لعان کے متعلق پوچھا، فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عجلان کے دو بھائیوں میں لعان کروایا اور فرمایا: ”اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک جھوٹا ہے، کیا تم میں سے کوئی توبہ کرتا ہے؟“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی۔