سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي اللِّعَانِ باب: لعان (بیوی پر بدکاری کا الزام اور اس کی قسمیں) کے مسائل
حدیث نمبر: 2733
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، نا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: " شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَذَبْتُ عَلَيْهَا إِنْ أَنَا رَاجَعْتُهَا "مظاہر امیر خان
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لعان کرنے والے جوڑے کے درمیان جدائی کرتے ہوئے دیکھا، اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی، مرد نے کہا: اگر میں اسے رجوع کروں تو جھوٹا ہوں۔