سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ ثُمَّ يَجْحَدُ الطَّلَاقَ باب: اگر شوہر طلاق دے کر اس کا انکار کر دے
حدیث نمبر: 2722
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا أَبُو إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ، حَلَفَ لِرَجُلٍ كَانَ يَطْلُبُهُ بِمَالٍ أَنْ لَا تَغِيبَ لَهُ الشَّمْسُ حَتَّى يَدْفَعَ إِلَيْهِ مَالَهُ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَامْرَأَتُهُ طَالِقٌ ثَلَاثًا، فَغَابَتِ الشَّمْسُ فَزَعَمَ غَرِيمُهُ أَنَّهُ لَمْ يَدْفَعْ إِلَيْهِ شَيْئًا، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ: قَدْ طَلَّقَنِي قَالَ: «يُدَيِّنُ فِي امْرَأَةٍ وَبَيِّنَتُهُ عَلَى غَرِيمِهِ أَنَّهُ قَدْ دَفَعَ إِلَيْهِ حَقَّهُ، وَإِلَّا فَهُوَ ضَامِنٌ لِمَالِهِ حَتَّى يَدْفَعَهُ إِلَيْهِ» قَالَ هُشَيْمٌ: وَهُوَ الْقَوْلُمظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال ہوا: ایک شخص نے قرض دار کو کہا کہ اگر سورج غروب ہونے سے پہلے ادائیگی نہ کی تو بیوی تین طلاق، سورج غروب ہو گیا اور قرض دار نے انکار کیا، بیوی نے کہا کہ مجھے طلاق ہو گئی، فرمایا: اس پر بیوی کی بات مانی جائے گی، لیکن اگر قرض کی ادائیگی کا ثبوت دے دے تو بری ہو گا، ورنہ قرض دینا ہو گا۔