سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ ثُمَّ يَجْحَدُ الطَّلَاقَ باب: اگر شوہر طلاق دے کر اس کا انکار کر دے
حدیث نمبر: 2720
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا، فَكَانَ يَغْشَاهَا فَشَهِدَتْ عَلَيْهِ الشُّهُودُ أَنَّهُ طَلَّقَهَا وَكَانَ يَغْشَاهَا بَعْدَ الطَّلَاقِ، فَجَحَدَ شَهَادَتَهُمْ، فَقَالَ الشَّعْبِيُّ: «يُدْرَأُ عَنْهُ» يَعْنِي الْحَدَّ «بِجُحُودِهِ وَيُفَرَّقُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے جب اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں اور طلاق کے بعد بھی اس سے تعلق رکھا اور گواہوں نے اس پر گواہی دی، اور اس نے انکار کیا، تو فرمایا: اس سے حد ساقط ہو جائے گی لیکن بیوی سے جدائی کر دی جائے گی۔