سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي نَفَقَةِ الْحَامِلِ باب: حاملہ عورت کے نان و نفقہ کا بیان
حدیث نمبر: 2551
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ , قَالَ: «لَهَا النَّفَقَةُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: بیوہ حاملہ عورت کا نفقہ تمام مال سے دیا جائے۔
وضاحت:
ھشیم مدلس ہیں اور یہاں عن سے روایت کر رہے ہیں۔، لیکن دیگر اسناد سے تائید کی وجہ سے مضمون کی صحت پر اثر نہیں پڑتا۔ متن: صحیح، قرآن اور دیگر احادیث سے ہم آہنگ، فقہی طور پر متفق علیہ۔ درجہ: اس سند کی حدیث حسن ہے، لیکن مضمون صحیح ہے کیونکہ اس کی تائید بخاری، مسلم، اور دیگر کتب سے ہوتی ہے۔