سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الطَّلَاقِ بِالرِّجَالِ وَالْعِدَّةِ بِالنِّسَاءِ باب: طلاق مرد کے اختیار میں ہے اور عدت عورت پر لازم ہے۔
حدیث نمبر: 2517
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: «الطَّلَاقُ بِالنِّسَاءِ وَالْعِدَّةُ بِالنِّسَاءِ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: طلاق اور عدت عورتوں کے متعلق ہے۔
وضاحت:
یہ اثر سنداً ضعیف ہے کیونکہ الحسن بن عمارة سخت ضعیف ہے،، لیکن چونکہ اثر سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے موقوفاً منقول ہے، اور صحابہ کرام کے اقوال کا عمومی اعتبار فقہی استدلال میں ہوتا ہے، لہٰذا تائیدی دلیل کے طور پر اس کا ذکر ممکن ہے، مگر اکیلا قوی حجت نہیں۔