سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الطَّلَاقِ بِالرِّجَالِ وَالْعِدَّةِ بِالنِّسَاءِ باب: طلاق مرد کے اختیار میں ہے اور عدت عورت پر لازم ہے۔
حدیث نمبر: 2509
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا أَشْعَثُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «السُّنَّةُ بِالنِّسَاءِ فِي الطَّلَاقِ وَالْعِدَّةِ» .مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: طلاق اور عدت کا حکم عورتوں کے متعلق ہے۔