سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الطَّلَاقِ بِالرِّجَالِ وَالْعِدَّةِ بِالنِّسَاءِ باب: طلاق مرد کے اختیار میں ہے اور عدت عورت پر لازم ہے۔
حدیث نمبر: 2508
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: «يُطَلِّقُ الْحُرُّ الْأَمَةَ ثَلَاثَ تَطْلِيقَاتٍ، وَتَعْتَدُّ حَيْضَتَيْنِ، وَيُطَلِّقُ الْمَمْلُوكُ الْحُرَّةُ تَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ ثَلَاثَ حِيَضٍ، فَالثَّلَاثُ بِالرِّجَالِ، وَالْعِدَّةُ بِالنِّسَاءِ»مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: آزاد مرد لونڈی کو تین طلاق دے سکتا ہے اور اس کی عدت دو حیض ہے، غلام آزادہ عورت کو دو طلاق دے سکتا ہے اور اس کی عدت تین حیض ہے، پس طلاق مردوں کے ساتھ ہے اور عدت عورتوں کی۔