سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الطَّلَاقِ بِالرِّجَالِ وَالْعِدَّةِ بِالنِّسَاءِ باب: طلاق مرد کے اختیار میں ہے اور عدت عورت پر لازم ہے۔
حدیث نمبر: 2505
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، سَمِعَ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، يَقُولُ: «إِنَّ نُفَيْعًا فَتَى أُمِّ سَلَمَةَ طَلَّقَ امْرَأَةً حُرَّةً تَطْلِيقَتَيْنِ، فَحَرَصُوا أَنْ يَرُدُّوهَا عَلَيْهِ، فَأَبَى ذَلِكَ عُثْمَانُ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ»مظاہر امیر خان
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہم نے نُفَیع کی بیوی کو واپس لانے سے انکار کر دیا جس نے دو طلاقیں دی تھیں۔