سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي خِيَارِ الْأَمَةِ باب: لونڈی کو اختیار دینے کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2442
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَلْقَمَةَ الْفَرْوِيُّ، قَالَ: نا نَافِعٌ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: «أَيُّمَا أَمَةٍ كَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ فَأُعْتِقَتْ فَإَنَّ لَهَا الْخِيَارَ مَا لَمْ يَمَسَّهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جو باندی غلام کے نکاح میں ہو اور آزاد ہو جائے تو اگر شوہر نے مباشرت نہ کی ہو تو اسے اختیار حاصل ہے۔