سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي خِيَارِ الْأَمَةِ باب: لونڈی کو اختیار دینے کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2441
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْأَمَةِ تَحْتَ الْحُرِّ أَوِ الْعَبْدِ فَتُعْتَقُ، فَقَالَ: «لَهَا الْخِيَارُ إِذَا أُعْتِقَتْ»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر باندی آزاد ہو جائے جبکہ وہ کسی آزاد یا غلام کے نکاح میں ہو تو اسے اختیار حاصل ہے۔