سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي خِيَارِ الْأَمَةِ باب: لونڈی کو اختیار دینے کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2439
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا حُصَيْنٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ قَضِيَّاتٍ: جَعَلَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخِيَارَ عَلَى زَوْجِهَا، وَكَانَ مَوَالِيهَا بَاعُوهَا مِنْ عَائِشَةَ وَاشْتَرَطُوا أَنَّ الْوَلَاءَ لَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ»، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِلَحْمٍ فَأَهْدَتْهُ إِلَى عَائِشَةَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ، فَقَالَتْ: إِنَّهُ تُصُدِّقَ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هُوَ عَلَى بَرِيرَةَ صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بریرہ کے بارے میں تین فیصلے ہوئے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے شوہر پر اختیار دیا۔ اس کے آقاؤں نے ولاء کی شرط رکھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولاء اسی کا ہے جو آزاد کرے۔“ بریرہ پر صدقہ کیا گیا گوشت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ کر دیا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس پر صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“