سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي خِيَارِ الْأَمَةِ باب: لونڈی کو اختیار دینے کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2438
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، قَالَ: لَا أَدْرِي مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ سَمِعْتُهُ أَوْ غَيْرِهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ النَّاسَ يَتَصَدَّقُونَ عَلَى بَرِيرَةَ فَتُهْدِي إِلَيْنَا، فَنَأْكُلُ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِنَّهُ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَكُمْ هَدِيَّةٌ»مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! لوگ بریرہ کو صدقہ دیتے ہیں اور وہ ہمیں ہدیہ دیتی ہے تو کیا ہم کھا سکتے ہیں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، یہ اس پر صدقہ ہے اور تمہارے لیے ہدیہ ہے۔“