سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ فَتَحِيضُ ثَلَاثَ حِيَضٍ فَيَدْخُلُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ تَطْهُرَ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر وہ تین حیض گزار لے اور شوہر اس سے طہارت سے پہلے رجوع کر لے۔
حدیث نمبر: 2410
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «هُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شوہر کو بیوی پر حق ہے جب تک وہ تیسرے حیض سے غسل نہ کرے۔