سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ فَتَحِيضُ ثَلَاثَ حِيَضٍ فَيَدْخُلُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ تَطْهُرَ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر وہ تین حیض گزار لے اور شوہر اس سے طہارت سے پہلے رجوع کر لے۔
حدیث نمبر: 2408
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " الْأَقْرَاءُ: الْأَطْهَارُ ".مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: «أقراء» سے مراد طہارتیں ہیں۔