سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ فَتَحِيضُ ثَلَاثَ حِيَضٍ فَيَدْخُلُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ تَطْهُرَ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر وہ تین حیض گزار لے اور شوہر اس سے طہارت سے پہلے رجوع کر لے۔
حدیث نمبر: 2405
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا دَخَلَتْ فِي الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ فَلَا رَجْعَةَ لَهُ عَلَيْهَا وَلَا مِيرَاثَ بَيْنَهُمَا» .مظاہر امیر خان
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تیسرے حیض میں داخل ہونے کے بعد رجوع اور وراثت کا کوئی حق باقی نہیں رہتا۔