سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ فَتَحِيضُ ثَلَاثَ حِيَضٍ فَيَدْخُلُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ تَطْهُرَ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر وہ تین حیض گزار لے اور شوہر اس سے طہارت سے پہلے رجوع کر لے۔
حدیث نمبر: 2395
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عُمَرَ، وَعَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: «هُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ» .مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب اور عبداللہ رضی اللہ عنہم نے فرمایا: شوہر بیوی پر اس وقت تک حق رکھتا ہے جب تک وہ تیسرے حیض سے غسل نہ کر لے۔