سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَنْ يَتَزَوَّجُ امْرَأَةً مَجْذُومَةً أَوْ مَجْنُونَةً باب: جزامی یا مجنونی عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2006
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ الطَّائِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: " تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي غِفَارٍ، فَلَمَّا دَخَلَتْ عَلَيْهِ وَضَعَتْ ثِيَابَهَا، فَرَأَى بِكَشْحِهَا بَيَاضًا، فَقَالَ: «الْبَسِي ثِيَابَكِ وَالْحَقِي بِأَهْلِكِ»مظاہر امیر خان
سیدنا زید بن کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو غفار کی ایک عورت سے نکاح کیا، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کپڑے اتارے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پہلو میں سفیدی دیکھی، فرمایا: ’کپڑے پہن لو اور اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ‘۔“