سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَنْ يَتَزَوَّجُ امْرَأَةً مَجْذُومَةً أَوْ مَجْنُونَةً باب: جزامی یا مجنونی عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2003
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، قَالَ: كَتَبَ عَدِيُّ بْنُ أَرْطَاةَ إِلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي ذَلِكَ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ: «إِنَّهُ قَدِ ائْتَمَنَ أَصْهَارَهُ عَلَى مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ، إِنْ شَاءَ طَلَّقَ، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ»مظاہر امیر خان
حضرت عدی بن ارطاة نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو لکھا تو انہوں نے جواب دیا: ”آدمی نے اپنے سسرالیوں پر اس سے بڑی چیز میں اعتماد کیا ہے، اب چاہے تو عورت کو رکھے اور چاہے تو طلاق دے۔“