سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَنْ يَتَزَوَّجُ امْرَأَةً مَجْذُومَةً أَوْ مَجْنُونَةً باب: جزامی یا مجنونی عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2000
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «هِيَ امْرَأَتُهُ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ، وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ، دَخَلَ بِهَا أَمْ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا، وَلَيْسَ الْحَرَائِرُ كَالْإِمَاءِ، الْحُرَّةُ لَا تُرَدُّ مِنْ دَاءٍ» .مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”وہ اس کی بیوی ہے، دخول کرے یا نہ کرے، چاہے تو رکھے اور چاہے تو طلاق دے، اور آزاد عورت باندی کی طرح نہیں، آزاد عورت کسی عیب کی وجہ سے رد نہیں کی جاتی۔“