سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَنْ يَتَزَوَّجُ امْرَأَةً مَجْذُومَةً أَوْ مَجْنُونَةً باب: جزامی یا مجنونی عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1998
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ وَبِهَا بَرَصٌ أَوْ جُنُونٌ أَوْ جُذَامٌ أَوْ قَرَنٌ، فَزَوْجُهَا بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَمَسَّهَا، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ، وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ، وَإِنْ مَسَّهَا فَلَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس عورت سے نکاح کیا جائے اور اس میں برص، جنون، جذام یا فرج کی بندش (قرن) ہو، تو شوہر کو دخول سے پہلے اختیار ہے: چاہے تو رکھے، چاہے تو چھوڑ دے، اور اگر دخول کر لے تو عورت کو ہمبستری کے بدلے پورا مہر ملے گا۔“