سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابٌ: فِيمَا يَجِبُ بِهِ الصَّدَاقُ باب: مہر کے واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1944
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ نَافِعٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، وَكَانَتْ قَدْ أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ، فَزَعَمَ أَنَّهُ لَمْ يَقْرَبْهَا وَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَدْ قَرَبَهَا، فَخَاصَمَتْهُ إِلَى شُرَيْحٍ فَصَبَرَ يَمِينَ عَمْرٍو بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا قَرَبَهَا، وَقَضَى عَلَيْهِ بِنِصْفِ الصَّدَاقِ ".مظاہر امیر خان
عمرو بن نافع نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور دعویٰ کیا کہ اس نے اسے نہیں چھوا، عورت نے مخالفت کی، معاملہ حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس گیا۔ حضرت شریح نے عمرو سے قسم لی اور عورت کے حق میں نصف مہر کا فیصلہ کیا۔