سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابٌ: فِيمَا يَجِبُ بِهِ الصَّدَاقُ باب: مہر کے واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1937
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: «إِذَا أُغْلِقَ الْبَابُ وَأُرْخِيَ السِّتْرُ فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب دروازہ بند کر دیا جائے اور پردہ گرا دیا جائے تو مہر واجب ہو جاتا ہے۔“