سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ لَا يَنْكِحُ الْمَرْأَةَ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا خَالَتِهَا باب: بیوی کی اپنی پھوپھی یا خالہ کے ساتھ نکاح کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1830
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا وَلِتُزَوَّجَ فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ لَهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کو اس کی پھوپھی یا خالہ پر نکاح نہ کیا جائے، اور نہ کوئی عورت اپنی بہن کو طلاق دلوانے کی کوشش کرے تاکہ اس کے کھانے کا حصہ کم ہو جائے اور وہ نکاح کر لے، کیونکہ اس کو وہی ملے گا جو اس کے لیے لکھا گیا ہے۔“