سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُوصِي بِالْعَتَاقَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: آزادی یا دیگر امور کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 1573
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا أَشْعَثُ، عَنْ شُرَيْحٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " يُبْدَأُ بِالْعَتَاقَةِ، قَالَ: وَنا الْحَكَمُ بْنُ عُتَيْبَةَ عَنْ شُرَيْحٍ أَنَّهُ قَضَى بِذَلِكَ فِي نَاسٍ مِنْ كِنْدَةَ فَبَدَأَ بِالْعَتَاقَةِ "مظاہر امیر خان
شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: ”سب سے پہلے غلاموں کی آزادی کی جائے گی۔“ اور حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ نے کہا کہ شریح رحمہ اللہ نے کندہ قبیلے کے بعض لوگوں کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے سب سے پہلے غلاموں کی آزادی کا حکم دیا تھا۔