سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَصَّدَّقُ بِصَدَقَةٍ فَتَرْجِعُ إِلَيْهِ بِالْمِيرَاثِ باب: صدقہ دیے گئے مال کا وراثت میں واپس آ جانا
حدیث نمبر: 1425
سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَى أُمِّي بِجَارِيَةٍ وَإِنَّ أُمِّي مَاتَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُجِرَتْ وَرَجَعَتْ إِلَيْكِ فِي مِيرَاثِكَ»، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمٌ فَيُجْزِئُ عَنْهَا أَنْ أَصُومَ عَنْهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ»مظاہر امیر خان
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے اپنی ماں کو ایک باندی صدقہ میں دی تھی اور میری ماں فوت ہو گئی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس کا اجر مل گیا اور وہ باندی تمہارے ورثے میں تمہاری طرف واپس آگئی۔“ اس عورت نے کہا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میری ماں پر روزے کا قرض تھا، کیا میں اس کی طرف سے روزہ رکھوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“