سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْجَدَّاتِ باب: دادیوں کے (وراثت میں) احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1280
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا خَالِدٌ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي حَنْظَلَةَ يُقَالُ لَهُ حَسَكَةُ هَلَكَ ابْنٌ لَهُ، وَتَرَكَ أَبَاهُ حَسَكَةَ وَأُمَّ أَبِيهِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، فَكَتَبَ فِي ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ أَنْ وَرِّثْ أُمَّ حَسَكَةَ مِنِ ابْنِ حَسَكَةَ مَعَ ابْنِهَا حَسَكَةَمظاہر امیر خان
بنو حنظلہ کے ایک آدمی، جسے حسکہ کہا جاتا تھا، اس کا بیٹا فوت ہوا اور اس نے اپنے باپ حسکہ اور دادی کو چھوڑا، معاملہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا، انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ: ”حسکہ کی ماں کو اس کے بیٹے کی وراثت میں حصہ دو۔“